امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ 280.42 روپے فی ڈالر پر آ گیا

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، تاہم عالمی سطح پر کرنسی مارکیٹس میں مندی رہی۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ 280.42 روپے فی ڈالر پر آ گیا۔ گزشتہ ہفتے روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی اور ڈالر 280.47 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی کرنسی مارکیٹس میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع ٹیرف پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے محفوظ کرنسیوں جیسے ین اور سوئس فرانک میں سرمایہ کاری کی۔ عالمی منڈی میں کساد بازاری کے خدشات اور مارکیٹ کی مندی کی بنا پر خطرے سے حساس کرنسی جیسے آسٹریلوی ڈالر کو بڑے پیمانے پر فروخت کیا گیا۔
ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس اور وال اسٹریٹ فیوچرز میں بڑی گراوٹ آئی، اور سرمایہ کاروں کا خیال تھا کہ کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے مئی تک امریکی شرح سود میں کمی آ سکتی ہے۔
امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں 0.45 فیصد کمی کے ساتھ 146.21 پر بند ہوا، تاہم جاپانی کرنسی کے مقابلے میں آغاز میں 1 فیصد سے زائد کمی کے بعد کچھ نقصانات کم کر لیے گئے۔
سوئس فرانک نے 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اور 0.8548 فی امریکی ڈالر تک پہنچ گیا، جس سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین