انگلینڈ میں گاؤں کے لوگوں کو خوفزدہ کرنے والی خطرناک چیل بالآخرپکڑ لی گئی

یہ چیل، جو شمالی اور جنوبی امریکہ سے تعلق رکھتی ہے، گاؤں میں دہشت پھیلاتی رہی

انگلینڈ کے ایک گاؤں میں ایک شرارتی چیل نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا تھا، لیکن اب اسے پکڑ لیا گیا اور سب نے سکون کا سانس لیا۔
انگلینڈ کے ایک گاؤں میں ایک چیل نے کئی ہفتوں تک لوگوں کو پریشان کیا، لیکن اب اسے بالآخر پکڑ لیا گیا ہے۔
یہ جارح پرندہ گاؤں والوں پر حملے کرتا تھا اور اندازہ ہے کہ اس نے تقریباً 50 بار لوگوں کو نشانہ بنایا۔
اس شکاری پرندے نے پیدل چلنے والوں کے سروں پر اچانک حملے کیے اور کئی لوگ اس سے زخمی بھی ہوئے۔

یہ چیل، جو شمالی اور جنوبی امریکہ سے تعلق رکھتی ہے، گاؤں میں دہشت پھیلاتی رہی، لیکن 40 سالہ اسٹیو ہیرس نامی شخص نے اسے پکڑ کر سب کو راحت دی۔

ہیرس نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ پرندہ گاؤں والوں کے لیے بڑی پریشانی تھا اور جب بھی میں باہر نکلتا، یہ میرا پیچھا کرتا اور میرے سر پر منڈلاتا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن جب چیل بالکل قریب آئی، میں نے جال پھینک کر اسے پھنسا لیا۔
ہیرس کا کہنا تھا کہ اس چیل کی وجہ سے ان کے بچوں سمیت گاؤں کے بچے کئی دنوں سے گھر سے باہر کھیل نہیں سکے تھے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین