سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ مئی میں پاکستان کے لیے خوشخبریاں آئیں گی، جو سیاسی حلقوں سے نہیں، بلکہ کہیں اور سے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش پہلے کبھی برداشت نہیں کی گئی اور نہ ہی اب کی جائے گی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں لیکن مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی، جو سیاسی جمہوری حلقوں کی جانب سے نہیں، بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وہ عناصر جو پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ ملک کے مفاد میں جو بھی کارروائی ضروری ہوگی، وہ کی جائے گی۔