ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کے لئے بیرون ملک ملازمت کے مواقع

پاکستان اور بیلاروس نے حال ہی میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری! وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ہونے والے معاہدوں سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع کھل گئے ہیں۔ ان ہنرمند پاکستانیوں کو وہی سہولیات ملیں گی جو بیلاروس کے شہریوں کو حاصل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نواز شریف کے دور سے مضبوط ہوئے اور اب نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس نے حال ہی میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جن سے پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔ ان معاہدوں کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ ہنرمند پاکستانیوں کو بیلاروس میں ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر نے خود ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان پاکستانی کارکنوں کو بیلاروس میں وہی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جو وہاں کے مقامی شہریوں کو حاصل ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2015ء میں رکھی تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ اس وقت سے لے کر اب تک دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور اب یہ رشتہ نئی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین