2گھنٹوں میں زلزلے کے 160 جھٹکے،حکام پریشان

زلزلوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آتش فشاں فعال ہے ، ماہر ارضیات

وسطی چلی کے لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف دو گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکوں نے حکام کو چوکس کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، رواں ہفتے کے آغاز میں دو گھنٹوں کے عرصے میں یہ زلزلے ریکارڈ کیے گئے، جو آتش فشاں کی سرگرمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ وسیع و عریض آتش فشانی علاقہ، جو ارجنٹائن کی سرحد کے قریب اور چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے، 500 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں متعدد آتش فشانی چوٹیاں اور تقریباً 130 آتش فشانی سوراخ موجود ہیں۔
تاہم، چلی کے قومی ارضیات اور کان کنی کے محکمے نے فوری خطرے کی عدم موجودگی کی بنا پر گرین الرٹ برقرار رکھا ہے، کیونکہ زلزلوں کی شدت نسبتاً کم تھی۔ سینٹیاگو یونیورسٹی کے ماہر ارضیات پروفیسر ایاز عالم نے بتایا کہ یہ زلزلے آتش فشاں کی فعال حالت کو ظاہر کرتے ہیں، جو مستقبل میں درمیانے درجے کے کسی واقعے کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین