عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی کا ہمدان کمپلیکس آستانہ سگھر شریف کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

لاہور:تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ختم نبوت کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت تک رسول اور نبی ہیں، قیامت تک آپ کی ہی شریعت نافذالعمل رہے گی اور قرآن آپ کے زندہ معجزہ کے طور پر قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد نزول وحی کا کوئی ایک اشارہ پورے قرآن مجید میں نہیں ملتا، قرآن نے سابق انبیاء پر ایمان لانے اور انہیں حق جاننے کا حکم دیا مگر آپ کے بعد کسی نبی کے نہ آنے کا اعلان کیا، یہ ختم نبوت کی ایک سب سے بڑی دلیل اور اعلان ہے، سابق الہامی کتب میں حضور نبی اکرم صلی علیہ والہ وسلم کی آمد کی خبر تو دی گئی مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے بعد قرآن مجید نے مستقبل میں کسی نبی کے آنے کا اشارہ بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ایمان کی حفاظت عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ کرو،ختم نبوت کانفرنس میں علماء مشائخ اور مدارس دینیہ کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، کانفرنس میں خرم نواز گنڈا پور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن تلہ گنگ، عمر قریشی، ضلعی ناظم امتیاز طاہر، طارق جمیل، توقیر احمد اعوان، چودھری نذر فرید، ساجد اعوان، اشتیاق سیال ایڈووکیٹ،فہیم الرحمن اعوان، اویس سہروردی، ضیا الدین گوہر،منور بیگ، ملازم حسین،محمد اشرف، طارق صفی، قیصر منیر،نعیم شاہد، توقیر مغل نے شرکت کی ۔ختم نبوت کانفرنس کی میزبانی سید مقصود علی شاہ ہمدانی، سید مبارک علی شاہ ہمدانی، سید قاسم علی شاہ ہمدانی،، سید حیدر علی شاہ ہمدانی اور تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ نے کی ختم نبوت کانفرنس سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم شان، سابق وفاقی وزیر علی محمد خان، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان بلوچ، سابق وفاقی ویزر سید حامد سعیدکاظمی نے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین