غریب طالبعلموں کیلئے حکومت کا اہم قدم، سکولوں میں ’’بک بینک قائم‘‘

طلبہ اپنی پرانی نصابی کتب عطیہ کر سکتے ہیں تاکہ دوسرے ضرورت مند بچے ان سے استفادہ حاصل کر سکیں

کراچی: بڑھتی مہنگائی کے اس طوفانی دور میں جہاں ایک غریب فرد کے لیے دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، وہیں بچوں کو تعلیم دلوانا خواب بنتا جا رہا ہے۔ ایسے میں سندھ حکومت نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری اور نجی اسکولوں میں "بک بینک” قائم کیے ہیں، جہاں طلبہ اپنی پرانی نصابی کتب عطیہ کر سکتے ہیں تاکہ دوسرے ضرورت مند بچے ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے بڑھتے طوفان میں جہاں غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہوگیا ہے، وہیں اپنے بچوں کو تعلیم دلانا کسی جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔غریب عوام کی مشکلات کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں بک بینک قائم کیے ہیں۔ اس کا مقصد ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جو اپنی پرانی استعمال شدہ نصابی کتب دوسرے طلبہ کو عطیہ کر دیتے ہیں۔سرکاری اسکولوں کے علاوہ کئی نجی اسکولوں میں بھی یہ بک بینک قائم کیے گئے ہیں، جہاں بڑی تعداد میں گذشتہ سال کی پرانی کتابیں بڑی تعداد میں جمع کرائی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی سندھ حکومت کی جانب سے فری نصابی کتب کی تقسیم بھی جاری ہے، پہلے مرحلے میں پرائمری، اس کے بعد سیکنڈری سطح پر مفت کتب تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین