معذوری پنشن کے لیے 16 سال تک گونگی بننے کا ناٹک کرنے والی لڑکی بے نقاب

2003 میں ایک حملے کے بعد اسے پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر تشخیص ہوا تھا

ہسپانوی خاتون نے 16 سال تک گونگے پن کا ڈرامہ رچا کر معذوری کی پینشن وصول کی، لیکن ایک نجی جاسوس نے اسے پکڑ لیا۔ 2003 میں ایک حملے کے بعد اسے پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر تشخیص ہوا تھا، اور وہ بولنے سے معذور قرار پائی تھی۔ بعد میں وہ بولنے کے قابل ہو گئی، مگر پینشن جاری رکھنے کے لیے اس نے حقیقت چھپائی۔ انشورنس کمپنی کی تحقیقات نے اس راز سے پردہ اٹھایا۔

اسپین: ایک ہسپانوی خاتون، جو 16 سال تک گونگے پن کا ڈرامہ کر کے معذوری کی پینشن لے رہی تھی، بالآخر ایک نجی جاسوس کے ہاتھوں پکڑی گئی۔

2003 میں اسپین کے شہر اندلس میں ایک سپر مارکیٹ میں کام کرنے والی اس خاتون پر ایک گاہک نے حملہ کیا تھا۔ اس تکلیف دہ واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کی تشخیص دی اور بولنے کی صلاحیت سے محروم قرار دیا، جس کی وجہ سے اسے معذوری کی پینشن ملنا شروع ہوئی۔

تاہم، کچھ عرصے بعد خاتون صدمے سے نکل آئی اور بولنے کے قابل ہو گئی، لیکن اس نے پینشن جاری رکھنے کے لیے اپنی صحت یابی کا راز چھپائے رکھا۔

چونکہ یہ واقعہ ملازمت کے دوران پیش آیا تھا، اس لیے انشورنس کمپنی نے کیس کا دوبارہ جائزہ لیا اور کچھ شکوک و شبہات پائے۔ اس کے بعد کمپنی نے مزید گہری تحقیقات شروع کیں۔

کچھ سال پہلے انشورنس کمپنی نے ایک نجی جاسوس کو اس کیس کی چھان بین کے لیے رکھا، جس نے پتہ لگایا کہ خاتون عام زندگی میں بولتی ہے، لیکن وہ معذوری کی پینشن کی ادائیگیاں وصول کرتی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین