سعودی عرب میں 4700 پاکستانی گرفتار

سیاست دانوں کی ذمے داری ہے کہ ملک کو بدنام ہونے سے بچائیں:وزیر دفاع

سعودی عرب میں حکام نے حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران مختلف شہروں سے بھیک مانگنے کے الزام میں 4,700 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست دانوں کی ذمے داری ہے کہ ملک کو بدنام ہونے سے بچائیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ جس قسم کی ڈکیتی آئی پی پیز نے کی ہے اس میں بڑے بڑے نام ہیں، 1993ء میں پیپلز پارٹی کے دور میں آئی پی پیز کی پالیسی آئی تھی وہ 1997ء تک چلی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ پلانٹ سب سے زیادہ جنرل مشرف کے دور میں لگے، پاکستان میں سولر انقلاب آیا ہے، ہماری درآمدات پر 4 ارب ڈالرز کا ڈیوٹی لاس ہے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین