بنگلادیش نے اپنی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 12 دیگر ملزمان کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے حکم پر کیا گیا تاکہ شیخ حسینہ کو جرائم کے الزامات میں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ فی الحال شیخ حسینہ بھارت میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
ڈھاکا: بنگلادیش نے اپنی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق، بنگلادیشی پولیس نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس کی درخواست کر کے عالمی سطح پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے شیخ حسینہ سمیت 12 دیگر مفرور ملزمان کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے۔
بنگلادیشی پولیس نے یہ قدم انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی ہدایت پر اٹھایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ نوٹس کی درخواست عدالتی احکامات اور مضبوط ثبوتوں کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کا مقصد شیخ حسینہ اور دیگر مفرور ملزمان کو عالمی سطح پر انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر نے نومبر میں انٹرپول سے مدد مانگی تھی۔ اس کے بعد نیشنل سینٹرل بیورو نے اس درخواست پر باضابطہ کارروائی کی ہے۔
شیخ حسینہ واجد پر مظالم اور مختلف جرائم کے سنگین الزامات ہیں، اور ان کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ فی الحال شیخ حسینہ بھارت میں پناہ لیے ہوئے ہیں، اور ان کی گرفتاری کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔





















