پاکستان میں امریکی مصنوعات پر رکاوٹیں؟ وزیر خزانہ نے جائزے کی پیشکش کر دی

معدنیات کے نئے شعبوں میں بھی امریکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی مصنوعات پر غیر ضروری رکاوٹوں کا جائزہ لینے اور انہیں ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے کے لیے بات چیت جاری ہے، اور پاکستان زیادہ کپاس، سویابین خریدنے اور امریکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ جلد ایک پاکستانی وفد امریکا کا دورہ کرے گا تاکہ معاشی روابط مضبوط ہوں۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت میں ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو ان کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان امریکا سے زیادہ کپاس خریدنا چاہتا ہے۔اس کے علاوہ وہ سویابین بھی زیادہ مقدار میں خریدنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کان کنی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔اسی طرح معدنیات کے نئے شعبوں میں بھی امریکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ایک سرکاری وفد امریکا کا دورہ کرے گا۔

محمد اورنگ زیب نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیاں زیادہ کھلی اور قابل رسائی ہوں۔

انہوں نے دوبارہ زور دیا کہ امریکی مصنوعات پر اگر کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال ہے تو اس کا جائزہ لیا جائے گا۔اسی طرح اگر کوئی غیر ضروری رکاوٹیں ہیں تو ان کا جائزہ لیا جائے گا۔محمد اورنگ زیب نے کہا کہ پاکستان امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر لانا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے اس سفر میں سرمایہ حاصل کرنے کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رابطہ کیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا سب سے بڑا مقصد ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین