25 اپریل کو آسمان پر ایک حیران کن قدرتی نظارہ دیکھنے کو ملے گا، جب سیارے اور چاند مل کر ’مسکراتے چہرے‘ کی شکل بنائیں گے۔ناسا کے مطابق، اس ہفتے سیارہ زہرہ، زحل اور چاند 25 اپریل کو طلوع فجر سے کچھ دیر پہلے آسمان میں ایک ’مسکراتا چہرہ‘ بنائیں گے۔یہ خوبصورت منظر مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے طلوع آفتاب سے کچھ دیر پہلے مشرقی افق کے قریب نظر آئے گا۔
اس مظہر میں زہرہ آسمان میں سب سے بلند دکھائی دے گا، اس کے نیچے زحل ہوگا، اور ایک پتلا ہلالی چاند اس مثلث کو شمال کی طرف مکمل کرے گا۔ یہ تینوں مل کر ایک ایسی شکل بنائیں گے جو مسکراتے چہرے کی طرح لگے گی۔یہ نظارہ صاف موسم میں ننگی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا اور دنیا کے کئی حصوں سے اس کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
تاہم، یہ منظر زیادہ دیر نہیں رہے گا کیونکہ سورج تقریباً ایک گھنٹے بعد طلوع ہو جائے گا۔سیارہ عطارد بھی اس گروپ سے کچھ نیچے دکھائی دے سکتا ہے، لیکن افق کے قریب ہونے کی وجہ سے اسے دیکھنا مقامی حالات کی وجہ سے مشکل ہو سکتا ہے۔
فلکیات کی زبان میں، جب آسمان کی اشیاء ایک دوسرے کے قریب نظر آتی ہیں تو اسے ’سمائلی فیس‘ کہا جاتا ہے۔ اگر تین اشیاء ایک سیدھ میں آ جائیں تو اسے ’ٹرپل کنکشن‘ کہتے ہیں، جو ایک نایاب اور دلکش فلکیاتی مظہر ہے۔