دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھنے کیلئے چاول کے دانے سے چھوٹا پیس میکر تیار

یہ جسم میں خود بخود جذب ہو جاتا ہے

امریکی سائنسدانوں نے چاول کے دانے سے بھی چھوٹا پیس میکر بنایا ہے جو دل کی دھڑکن کو معمول پر لاتا ہے۔ اسے جسم میں ڈالنے کے لیے بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں، بلکہ ایک سرنج سے انجیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ جسم میں خود بخود جذب ہو جاتا ہے اور دل کے مریضوں کے لیے بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکا کی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ننھا سا پیس میکر تیار کیا ہے جو چاول کے دانے سے بھی چھوٹا ہے۔ یہ دل کی دھڑکن کو درست کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس پیس میکر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے جسم میں ڈالنے کے لیے بڑی سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اسے صرف ایک سرنج کے ذریعے انجیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ فوراً دل کی غیر معمولی دھڑکن کو کنٹرول کر کے مریض کی جان بچا سکتا ہے۔

نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ یہ پیس میکر قدرتی اور جسم کے لیے محفوظ مادوں سے بنایا گیا ہے۔ اس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر جسم کو اس کی مزید ضرورت نہ رہی تو یہ آہستہ آہستہ خود ہی جسم میں جذب ہو جائے گا۔ اسے نکالنے کے لیے دوبارہ آپریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی دل کے مریضوں کے علاج میں بہت بڑی کامیابی ثابت ہو سکتی ہے۔ انہیں امید ہے کہ یہ پیس میکر جلد ہی عام لوگوں کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین