2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارت حملے کی ہمت نہیں کرے گا، رہنما تحریکِ خالصتان

ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے

تحریکِ خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2 کروڑ سکھ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بھارت پر سکھوں اور اقلیتوں پر ظلم کا الزام لگایا اور کہا کہ بھارت کی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔

تحریکِ خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے اقلیتوں، خاص طور پر سکھوں پر ہونے والے مظالم سب کے سامنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما نے آواز اٹھائی ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ پتھر کی طرح مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ یہ نہ 1965 ہے اور نہ 1971، یہ 2025 ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے اور ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کر سکے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہماری روایت ہے کہ ہم نے کبھی پہلے حملہ نہیں کیا اور نہ ہی اب کریں گے۔ لیکن جس نے ہم پر حملہ کیا، وہ بچ نہیں سکا، چاہے وہ اندرا گاندھی ہو، نریندر مودی ہو یا امیت شاہ۔

انہوں نے کہا کہ ہم مودی، اجیت ڈوول، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت عدالت میں کھڑا کریں گے۔ انہوں نے پہلگام حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے ہی ہندوؤں کو مارا اور اس حملے کا مقصد سیاسی فائدہ اور ووٹ حاصل کرنا تھا

متعلقہ خبریں

مقبول ترین