بھارت، پاکستان پر حملے کے لیے بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔نیو یارک ٹائمز

بھارت پاکستان کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ بھارت پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر حملے کے لیے کیس تیار کر رہا ہے، لیکن وہ غیر ملکی سفارت کاروں کو پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دکھا سکا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت یا تو شواہد اکٹھے کرنے میں وقت مانگ رہا ہے یا جنگ کا ماحول بنا رہا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر حملے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔اخبار کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100 غیر ملکی سفارت خانوں کے نمائندوں کو اپنی وزارت خارجہ میں بلا کر بریفنگ دی۔

بھارتی حکام نے کہا کہ وہ اس حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور انہوں نے حملہ آوروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت کچھ تکنیکی معلومات کا مختصر ذکر کیا۔

تجزیہ کاروں اور سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اس بریفنگ میں حملے کو پاکستان سے جوڑنے کا کوئی پختہ ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ اب تک ٹھوس شواہد نہ ملنے سے دو امکانات سامنے آتے ہیں: یا تو بھارت کو شواہد جمع کرنے کے لیے مزید وقت چاہیے، یا وہ جان بوجھ کر جنگ کا ماحول بنا رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق چار سفارت کاروں نے بتایا کہ بھارت اپنے پڑوسی اور دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری طرف اخبار نے دعویٰ کیا کہ بھارت جنگ کے لیے ماحول تیار کر رہا ہے، لیکن وہ غیر ملکی سفارت کاروں کو کوئی ایسا ثبوت نہیں دکھا سکا جو اس حملے کو پاکستان سے جوڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے باوجود بھارتی میڈیا دعوے کر رہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین