کراچی :سندھ میں ملیریا کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں، جس سے صوبے بھر میں صحت عامہ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ رواں سال اب تک رپورٹ ہونے والے ہزاروں کیسز نے محکمہ صحت اور عوام دونوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
سندھ بھر میں جنوری سے 28 اپریل تک ملیریا کے 28 ہزار 2 کیسز سامنے آئے۔ محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے 28 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 234 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں ضلع جنوبی سے 87، ضلع ملیر سے 80 اور ضلع غربی سے 37 کیسز سامنے آئے۔محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 10 ہزار 301 کیسز، سکھر ڈویژن سے ملیریا کے 2 ہزار 532 کیسز، لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 9 ہزار 592 کیسز، میرپورخاص ڈویژن سے ملیریا کے ایک ہزار 834 کیس اور شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 3 ہزار 509 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں سال سندھ سے دماغی ملیریا کا بھی ایک کیس سامنے آیا تھا۔محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ دماغی ملیریا کے مریض کا تعلق حیدرآباد سے ہے جو صحتیاب ہوچکا ہے۔
سندھ میں ملیریا بے قابو، کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے
رواں سال اب تک رپورٹ ہونے والے ہزاروں کیسز نے محکمہ صحت اور عوام دونوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے





















