پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کی کوشش کروں گا: ٹرمپ

یہ بیان پاکستان کے آپریشن "بُنیان مرصوص" کے بعد آیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی میں امریکا کے کردار کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات بہتر کرنے کی بات کی۔ یہ بیان پاکستان کے آپریشن "بُنیان مرصوص” کے بعد آیا، جس میں 10 سے زائد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا

واشنگٹن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر کے ہزاروں سال پرانے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی تعاون کو بڑھائیں گے اور ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کو بھی بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاک-بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا۔ امریکا کی کوششوں سے دونوں ممالک جنگ بندی پر راضی ہوئے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں اس جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں پاکستان نے آپریشن "بُنیان مرصوص” شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران پاکستان نے 10 سے زائد بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے خطے میں حالات کافی کشیدہ ہو گئے تھے۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ اور کئی دیگر ممالک اس تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین