جنگ کے سائے میں بھی پاکستانی فرض شناسی اور مہمان نوازی نہ بھولے

پولیس نے نیدرلینڈ کے رہائشی بھارتی چچا ،بھتیجا کا قیمتی موبائل تلاش کر کے حوالے کر دیا

لاہور:جنگ کے سائے میں بھی پاکستانی فرض شناسی اور مہمان نوازی نہ بھولے،پولیس نے نیدرلینڈ کے رہائشی بھارتی چچا ،بھتیجا کا قیمتی موبائل فوری تلاش کر کے حوالے کر دیا۔انڈین شہری گورب سنگھ سنگلا اپنے بھتیجے کے ہمراہ بذریعہ کار یورپ سے لاہور گھومنے آیا ۔

گورب نے بتایا کہ فیروز پور روڈ ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد دیکھا تو قیمتی موبائل پاس نہ تھا۔ ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کے مطابق وحدت کالونی پولیس سے مدد کے لئے درخواست کی جس پر فوری داد رسی کی گئی، پولیس نے غیر ملکی شہری گورب کا قیمتی موبائل کچھ ہی گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا، قیمتی موبائل ایپل ملنے پر فارنر شہری گورب نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا،دونوں شہری یوٹیوب پر چاچا بھتیجا نامی چینل سے بھی شہرت رکھتے ہیں ۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او وحدت کالونی انسپکٹر عبدالواحد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ جنگ کے سائے میں بھی اپنا فرض اور قومی اقدار نبھانا قابل ستائش ہے،پاکستانی امن پسند، ہر قوم سے بلا تفریق محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین