موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی

اسکولوں کے نئے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے، وزیر تعلیم

لاہور:پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے کے اسکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے، اسکولوں کے نئے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین