لاہور:بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نےمنہاج انٹرنیٹ بیورو اور سوشل میڈیا کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جملہ سوگوران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی ا لدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر رہنماؤں نے بھی عبد الستار منہاجین کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ ستیانہ روڈ( فیصل آباد ) میں ادا کی گئی۔نما جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرزنور اللہ صدیقی،حاجی امین الدین قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی،ثنا اللہ طاہر،عین الحق بغدادی،محمدثنا اللہ، صابر حسین،کاشف اقبال،میاں کاشف،میاں عبد القادر سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کےکارکنان،اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ دریں اثنا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے صدر پاکستان عوامی تحریک( اسلام آبادزون)ابرار رضا ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا کی،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ابرار رضا ایڈووکیٹ اور ان کے جملہ اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی ا لدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی،راجہ زاہد محمود،سردار عمر دراز،قاضی شفیق سمیت دیگررہنمائوں نے ابرار رضا ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئےان کی بخشش ،مغفرت اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی ہے۔