ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازع اب بھی برقرار ہے، بھارت کو اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی، ہم جنگ کیلئے بھی تیار ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان نے بہت بالغ طریقے سے ردعمل دیا، ہم امن سے محبت کرتے ہیں، ہم امن کو ترجیح دیتے ہیں، اگر بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ سہی، ہم جنگ کیلئے بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جس طریقے سے بات کر رہا ہے وہ اپنی داخلی سیاست کو بہتر کرنے کا طریقہ ہو سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہر چند سال بعد ایک چھوٹا بیانیہ گھڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور سفارتکاری پاک فوج کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اصل تنازع اب بھی کھڑا ہے، اصل مسئلے میں کسی وقت بھی چنگاڑی ڈالی جا سکتی ہے، بھارت گھمنڈ کا شکار ہے۔
اصل تنازع برقرار ، بھارت کو جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی، ہم تیارہیں،ترجمان پاک فوج
اصل مسئلے میں کسی وقت بھی چنگاڑی ڈالی جا سکتی ہے، بھارت گھمنڈ کا شکار ہے