بیجنگ:رواں سال جنوری سے اپریل کے درمیان پاکستان کی چین کو تل کے بیج کی برآمدات تقریبا 49 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں، یہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے زرعی تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اس متاثر کن نمو کا سہرا مقامی جدت طرازی اور چین کی اعلیٰ معیار کی درآمدات کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیا۔ انہوں نے مقامی تحقیقی اداروں جیسے ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے اے آر آئی) اور اس کی آئل سیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (او آر آئی) کی ٹیم کی بہتر بیج اقسام اور جدید کاشتکاری تکنیک کے ذریعے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہااگرچہ بیج کی بہتر اقسام اور تحقیق پر مبنی کاشتکاری کی تکنیک جیسی رسد کی طرف کی ترقی نے اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن یہ چین کی بڑھتی ہوئی صارفین کی طلب، اعلی معیار کی درآمدات کو ترجیح دینا اور مسابقتی قیمتیں ہیں جو اس ریکارڈ قائم کرنے کے رجحان کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی تل کی درآمدی مارکیٹ میں پاکستان کا عروج ڈرامائی رہا ہے۔ 2019 میں ، یہ برآمدات میں صرف 4.6 ملین ڈالرکے ساتھ 14 واں سب سے بڑا سپلائر ہے۔ 2024 تک ، یہ 226.53 ملین ڈالر کی مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گیا تھا ، اور حجم کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر تھا ، جس میں 177،640 ٹن تل کے بیج چین کو برآمد کیے گئے تھے۔ صرف جنوری سے اپریل 2025 ء تک برآمدات 38,828 ٹن تک پہنچ گئیں جن کی مالیت 48.58 ملین ڈالر ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 337 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔
پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات 49 ملین ڈالرپر پہنچ گئیں
یہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے زرعی تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے