لاہور :پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے36سال مکمل ہونے پر 25 مئی(اتوار) کو ملک بھر کی تنظیمات یوم تاسیس منائیں گی ۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور سمیت ملک بھر میں ضلعی، تحصیلی و یونین کونسل سطح پر’’قو ت ،اخوت عوام ‘‘ کے عنوان سے تقریبات منعقد کی جائیں گی ،کیک کاٹے جائیں گے، سیمینارز و دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی اور پاکستان عوامی تحریک کے دفاتر پر قومی پرچم و پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے۔
تقریبات میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی،صوبائی،ضلعی رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔ان تقریبات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کےلئے دعائیں کی جائیں گی اور پاکستان عوامی تحریک کی پر امن سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔پاکستان عوامی تحریک کی 36 سالہ جدوجہد عوام اور ملک کی خوشحالی کےلئے ہے۔پاکستان عوامی تحریک نے اپنے قیام کے اول روز سے مروجہ روایتی سیاست سے ہٹ کر فرسودہ کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جو پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد باب ہے۔