کیا چکن کا زیادہ استعمال کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے؟

چکن کو نگٹس، ساسیجز یا ہاٹ ڈاگ جیسی پروسیسڈ شکل میں کھایا جائے تو یہ نقصان دہ ہو سکتا ہے

چکن کھانا تو سب کو پسند ہوتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر اسے غلط طریقے سے تیار کیا جائے یا پروسیسڈ صورت میں زیادہ کھایا جائے تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟ جی ہاں، بعض مخصوص حالات میں چکن کینسر کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

اکثر لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ چکن کا زیادہ استعمال کچھ خاص حالات میں کینسر کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔ مگر یہ خطرہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ چکن کس انداز سے تیار کیا گیا ہے اور اسے پکانے کا طریقہ کیا ہے۔

اگر چکن کو نگٹس، ساسیجز یا ہاٹ ڈاگ جیسی پروسیسڈ شکل میں کھایا جائے تو یہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان میں کیمیکل پریزرویٹوز، نمک اور نائٹریٹس شامل کیے جاتے ہیں، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک سمجھے جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پروسیسڈ گوشت کو "carcinogenic to humans” یعنی انسانی صحت کے لیے کینسر پیدا کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔

جب چکن کو بہت تیز آنچ پر گرل، باربی کیو یا فرائی کیا جاتا ہے تو اس میں کچھ خطرناک کیمیکل بن سکتے ہیں جیسے Heterocyclic amines اور Polycyclic aromatic hydrocarbons، جو سائنسی طور پر کینسر سے جُڑے ہوئے ہیں۔

اگر آپ کی غذا میں گوشت کی مقدار زیادہ اور سبزیاں یا دالیں کم ہوں، تو آنتوں کے کینسر جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، کیونکہ فائبر کی کمی نظامِ ہضم پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

چکن کو مکمل طور پر چھوڑنے کی ضرورت نہیں، مگر اسے اعتدال سے اور درست طریقے سے پکانا اور کھانا ضروری ہے۔ بہتر ہے کہ پروسیسڈ اشیاء سے پرہیز کریں، چکن کو ہلکی آنچ پر پکائیں اور اپنی خوراک میں سبزیوں اور دالوں کا توازن رکھیں تاکہ صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین