اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے کی کل ہونے والی شادی ملتوی

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے رونیت فارم میں 16 جون کو ہونے والی شادی کی تقریب ملتوی کردی گئی ہے

تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے اور تہران کے جوابی حملے کے بعد اپنے صاحبزادے کی شادی ملتوی کی ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینرن اور امیت یار دینی کی شادی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے رونیت فارم میں 16 جون کو ہونے والی شادی کی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنے بیٹے ایوینرن نیتن یاہو کی شادی ملتوی کردی ہے۔ ایران اور اسرائیل کے مابین تیزی سے بگڑتے ہوئے حالات، باقاعدہ فوجی کارروائیوں اور دونوں جانب بھاری جانی نقصان کے بعد پورے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینرن اور ان کی منگیتر امیت یار دینی کی شادی کی تقریب 16 جون کو تل ابیب کے نواحی علاقے "رونیت فارم” میں منعقد ہونا تھی، مگر جنگی حالات کے پیش نظر یہ تقریب تاحکمِ ثانی ملتوی کردی گئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے حالیہ دنوں دیوار گریہ پر حاضری دے کر اپنے ملک کے تحفظ کے لیے دعائیں بھی کی تھیں۔ تاہم اسی دن کے بعد نیتن یاہو نے ایران پر فضائی حملے کی منظوری دے دی۔

ایرانی حکومت نے اسرائیلی حملے کے جواب میں "آپریشن وعدۂ صادق سوم” کے تحت وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسرائیلی اہداف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی کارروائی ہے اور مستقبل میں مزید سخت ردعمل دیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین