قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے، خطے میں صورتحال نازک

ایران نے "بشارت الفتح" کے نام سے کارروائی کا آغاز کر دیا قطر نے فضائی حدود بند کر دی، اسکول بند، ہنگامی اقدامات نافذ

دوحہ میں دھماکوں کی گونج اور آسمان پر شعلے، ایران نے قطر میں امریکی ایئر بیس پر 6 میزائل داغ دیے۔ عالمی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد دوحہ میں متعدد مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور روشنیوں کے مناظر دیکھے گئے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور نہ ہی ایران، امریکا یا قطر کا سرکاری ردعمل سامنے آیا ہے۔ حملے سے قبل قطر نے فضائی حدود بند کرنے، اسکول بند رکھنے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی تھی۔یہ کارروائی امریکی حملوں کے جواب میں سامنے آئی ہے، جس میں B-2 بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات — فردو، نطنز اور اصفہان — کو نشانہ بنایا گیا۔ صدر ٹرمپ نے ان حملوں کو "تاریخی کامیابی” قرار دیا اور مزید کارروائی کی دھمکی دی۔جواباً ایران نے اسرائیل پر بھی درجنوں بیلسٹک میزائل داغے، ایک پاور پلانٹ تباہ اور کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکی فوجی اور شہری اب اس کے ممکنہ اہداف ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین