سوئی گیس سوسائٹی کو ماڈل ٹاؤن اور ازمیر ٹاؤن جیسی مثالی سوسائٹی بنائیں گے، ملک راشد کھوکھر

بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کیا جائے، اور صرف اصل حقائق کی بنیاد پر بات کی جائے

لاہور:سوئی گیس سوسائٹی لاہور فیز 1 اور 2 کے مجوزہ انتخابات میں ایک بڑا سیاسی بھونچال اُس وقت آیا جب ممتاز سماجی رہنما ملک راشد صدیق کھوکھر نے باقاعدہ طور پر اتحاد گروپ کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ ان کی انٹری کے بعد انتخابی فضاء میں واضح تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے، اور چار میں سے تین بڑے گروپوں نے اتحاد گروپ کی حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔

شروع میں کئی چھوٹے گروپ اتحاد گروپ میں شامل ہوئے، لیکن جلد ہی نمایاں اور بااثر شخصیات جن میں
میاں محمد اشرف،قمر عزیز شیخ،عدنان قمر شیخ،محمد ریاض بھٹی،راجہ علی فیضان،میاں ناصر محمود،
نعمان حنیف خان،میاں محمد شفیق،خالد کھوکھر،میاں محمود احمد،ابو زر غفاری
عارف انور ڈوگر،فیضان بھٹی،امیر علی رانجھا
عبدالغفور بھٹی، چوہدری محمد اشفاق نون،ذیشان افتخارگجر،غلام مصطفٰی
بابر ایوب،ملک محسن ورائچ
عامر بٹ،ملک اکرم کھوکھر،
تنزیل قریشی، ملک جہانگیر کھوکھر ،ملک خالق رفیق
اور محمد امجد مدنی سمیت دیگر کئی ساتھی (سابقہ ریوائیورز گروپ) شامل تھے، انہوں نے بھی اتحاد گروپ کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ رات انتخابی منظرنامے میں ایک اور بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب سابق سیکریٹری ہائیکورٹ بار اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب،اور ریزیڈنٹ ویلفیئر گروپ کے چئیرمین محمد عامر راں نے اپنا گروپ ریزیڈنٹ گروپ تحلیل کرتے ہوئے اتحاد گروپ میں غیر مشروط شمولیت اختیار کی۔

عامر راں کا کہنا تھا کہ ملک راشد صدیق کھوکھر اور ان کے بھائیوں کے ساتھ ان کا دو دہائیوں پر محیط رشتہ ہے۔ ان کے بقول، "راشد برادران کے کردار، گفتار اور عوامی خدمت کے جذبے پر مکمل اعتماد ہے۔ وہ بہترین منتظم، ترقی پسند سوچ رکھنے والے اور ہر مکتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے والے باصلاحیت رہنما ہیں۔”

ملک راشد صدیق کھوکھر نے محمد عامر راں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد گروپ کے لیے ایک بڑی طاقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سوسائٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا چاہتے ہیں تاکہ ترقی اور شفافیت کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اتحاد گروپ کے اصولوں کے مطابق سابق ایم سی عہدیداران کو پینل میں شامل نہیں کیا جائے گا، البتہ جنہوں نے مثبت کردار ادا کیا ہے، انہیں مشاورتی کمیٹی کا حصہ ضرور بنایا جائے گا۔

ملک راشد کھوکھر نے محکمہ سوئی گیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے لاہور میں کئی نمایاں سوسائٹیز قائم کیں جن میں ہزاروں خاندان آباد ہو چکے ہیں۔ "ہم محکمہ کے ان افسران کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں جنہوں نے خلوص نیت سے سوسائٹی کی بہتری کے لیے کام کیا۔ اتحاد گروپ، سوئی گیس محکمہ کی عزت کی بحالی کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔”

انہوں نے سیاسی مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کو جمہوری دائرے میں رکھا جائے، بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کیا جائے، اور صرف اصل حقائق کی بنیاد پر بات کی جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ "ہماری طرف سے کسی بھی شخصیت یا گروپ کے خلاف کردار کشی کی کوئی مہم نہیں چلے گی۔”

ملک راشد صدیق کھوکھر نے کہا کہ اگر اتحاد گروپ کو کامیابی ملی تو وہ اپوزیشن کو بھی مشاورتی عمل میں شامل کریں گے۔ "ہم مثبت اپوزیشن کا خیر مقدم کریں گے، کیونکہ سوسائٹی مزید انتشار کی متحمل نہیں ہو سکتی۔”

آخر میں انہوں نے ووٹرز اور سوسائٹی کے تمام باشعور اراکین سے اپیل کی کہ وہ اتحاد گروپ کو ووٹ دے کر اس تبدیلی کے سفر میں ساتھ دیں، تاکہ سوئی گیس سوسائٹی کو ایک مثالی،ماڈل ٹاؤن،اور ازمیر ٹاؤن جیسی سوسائٹی میں تبدیل کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین