کشمیری عوام آزادی کی صبح جلد دیکھیں گے ، زبیر ربانی

طویل عرصہ سے حل طلب مسئلہ اقوام متحدہ کی جانبداری پر سوال اٹھاتا ہے ، ریلی سے خطاب

بہاول پور ( پ ر ) یوم یک جہتی کشمیر وہ تجدید عہد ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیر ایک خطہ نہیں بلکہ عزم و حوصلے اور حریت کا استعارہ ہے جو آزادی،انصاف اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے دہائیوں سے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹا ہوا ہے 

یہ دن بھارت کی جانب سے مسلط کردہ انسانی وقار کی تذلیل، بےحرمتی اور طاقت کے غیر منصفانہ استعمال کو دنیا کے سامنے لاتا ہے۔ کشمیر طویل عرصے سے اقوام متحدہ کا حل طلب مسئلہ ہے جو اسکی جانبداری پر سوال اٹھاتاہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر میوزیم کے زیر اہتمام کشمیر واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے میوزیم سے شروع ہونے والی واک لائبریری چوک پر اختتام پذیر ہوئی

واک میں میوزیم سٹاف نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے ۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ 5 فروری کشمیریوں پر انسانی مظالم کے طویل ترین باب کو اجاگر کرتا ہے جو ہماری تاریخ میں ملی حثیت کا حامل ہے ۔انھوں نے کہا پاکستان اور کشمیر کا تعلق مذہبی، ثقافتی اور سماجی بنیادوں پر قائم ہے اور ہم کشمیر کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی کے طویل سفر میں دی جانے والی قربانیوں پر انھیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ کشمیر کبھی تنہا نہیں رہا انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزادی کی صبح دیکھے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین