جمعرات, نومبر 28, 2024

کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع، بھارتی جارحانہ اقدامات کا جواب دیں گے:ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر بارے بیان غیر حقیقت پسندانہ ہے۔پاکستان کسی بھی طرح کے جارحانہ اقدامات کا بھرپور طریقے سے جواب دے گا۔کشمیر کا تنازعہ ایک بین الاقوامی حقیقت ہے اور اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کشمیر کے لوگوں کی خواہشوں کے مطابق اس تنازعہ کا حل نکلنا چاہے
کشمیر کا حل طلب تنازع نہ صرف پاک بھارت بلکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کےلئے بھی سب سے زیادہ ضروری ہے۔پاکستان یسے کسی بھی موقف کو سختی سے رد کرتا ہے کہ انڈیا کشمیر کا تنازعہ یکطرفہ طور پر حل کر سکتا ہے۔ایسے زمینی حقائق سے میل نہیں کھاتے۔پاکستان سفارتی لحاظ سے اس معاملے میں ضرور کام کرنے کی دلچسپی رکھتا ہے لیکن جو جارحانہ اقدامات کرے گا وہ ان کا جواب بھی پائے گا۔
انڈیا کشمیر کے حوالے سے کئے جانے والے دعوے ترک کر دے۔
انہوں نے کہاکہ انڈیا بامقصد ڈائیلاگز میں شرکت کر کے مسئلے کا پئیدار حل کی طرف بڑھے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین