آغاز ربیع الاول:چاند دیکھنے کےلئے روئت ہلال کمیٹی اجلاس بدھ کوہو گا

روئت ہلال کمیٹی اجلاس ربیع الاول کا چاند دیکھنے کےلئے چیئرمین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت بدھ29صفر کو منعقد ہو گا۔پورے ملک سے اکٹھی ہونے والی شہادتوں کو بنیاد بنا کراور چاند کے شواہد کو دیکھ کر کمیٹی ربیع لاول کے مبارک مہینہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرے گی
اسلامی ماہ ر بیع الاول بمطابق 1446 ہجری کے آغاز کے حوالے سے روئت ہلال کمیٹی اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔اجلاس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات جبکہ سپارکو کے افسران،علمائے کرام،مشائخ عظام کے ساتھ عام افراد بھی جمع ہونگے اور چاند دیکھیں گے۔ماہ میلاد مبارک حضور اکرم ﷺ کی ولادت کا مہینہ ہے جو پورے پاکستان میں انتہائی عقیدت سے منایا جاتا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین