آئی ایم ایف کا بجلی بلوں کا ریلیف ختم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے دئے جانے والے 14روپے کے ریلیف کےلئے دی جانے والی رعائت کو30ستمبر تک ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف نے قرض کے نئے پروگرام میں پاکستان کی انٹری کےلئے تین قسم کی نئی شرائط کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے
نئی شرائط سے سولر پینل منصوبہ جو پنجاب حکومت کی طرف سے ابھی شروع کیا جانا ہے اور14روپے یونٹ میں ریلیف دینے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے
آئی ایم ایف کی چرط کے مطابق37ماہ میں مکمل ہونے والے 7ارب ڈالر کے نئے قرضہ پروگرام میں کوئی صوبائی گورنمنٹ ایسی رعائیتیں نہیں دے سکے گی
شرائط میں بجلی کے ساتھ ساتھ گیس پر بھی کسی قسم کی رعائت نہ دینے بارے بات ہو گی۔ان شرائط کے آنے کے بعد حکومت کی کارکردگی جو کہ مہنگائی کے بڑھے کی وجہ سے عوام کی نظروں میں پہلے ہی بہت معمولی ہے اور زیادہ خراب نظر آئے گی جبکہ دوسرے صوبوں کو بھی ریلیف دینے کا کہنے والے خود اپنے صوبہ میں بھی ریلیف نہ دے سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین