مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ لیکر جائینگے: عرفان صدیقی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگ مخصوص نشستوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نظرِ ثانی اپیلوں سے پہلے ہی حکومت سے عمل درآمد کا تقاضہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ معاملہ دیکھے گی، ہم یہ نہیں کر سکتے، صرف ایک بات اس لیے مان لیں کہ 8 ججوں نے کہا ہے۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ ایسی پارٹی کو ریلیف دیا گیا جو مخصوص نشستوں کا تقاضہ لے کر الیکشن کمیشن نہیں گئی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ پارٹی نہ سپریم کورٹ گئی اور نہ ہی کسی ہائی کورٹ گئی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین