آئی ایم ایف کی سخت شرائط پوری کر دیں:شہباز شریف

نیویارک میں میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کی سخت کڑی شرائط بھی پوری کر دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دوست ممالک سعودی عرب،چائنہ اور یو اے ای کی مالیاتی مدد کے ہم شکرگزار ہیں۔پاکستان نےIMF کی شرطیں بھی پوری کیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ شعبہ تعلیم میں صوبہ پنجاب میں بڑی تبدیلی لا رہے ہیں۔طلبہ کو ہنر مندی سکھانے کےلئے تربیت کا اہتمام کر رہے ہیں۔پنجاب اندوومنٹ فنڈ کا اجرا ہو رہا ہے ۔سیلاب کی وجہ سے 2022میں مالیاتی حالت خراب ہوئی ہے۔اربوں ڈالر سیلاب میں ڈوب گئے اب معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین