وفاقی آئینی عدالت کا قیام ضروری: شازیہ مری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئینی وفاقی عدالت کا قیام ضروری ہے، آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے،مخالفت برائے مخالفت سے گریز کریں، تجاویز ضرور دیں،کسی بھی شخص سے منسوب ہماری کوئی سوچ نہیں،آج بھی لوگ اپنے جائز فیصلوں کے لئے سالوں سال انتظار کرتے ہیں،عدالت سیاسی فیصلے سننے میں مصروف ہے،اداروں کے مفاد میں بات کریں شخصیات پر بات نہ کی جائے۔
شازیہ مری نے کہا کہ مخالفت برائے مخالفت سے گریز کریں، تجاویز ضرور دیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس میں انصاف لینے میں 45 سال لگ گئے، عدالتی نظام کو ریفارم کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی شخص سے منسوب ہماری کوئی سوچ نہیں، پیپلز پارٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پروپیگنڈا کر کے یہ تاثر دیا جا رہا کہ شاید کچھ شخصیات کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے، آئینی عدالت بنانے کی بہت ضرورت ہے، ایک سیاسی جماعت جج صاحب کو متنازع بنا رہی ہے، آئینی عدالت پر تحریکِ انصاف کے پاس کوئی تجویز ہے تو دیں۔انہوںنے کہاکہ میثاق جمہوریت بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان معاہدہ ہوا،آئینی وفاقی عدالت کا قیام ضروری ہے یہ مجبوری ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے نہ ریلیف مل رہا ہے نہ عدالت کی طرف سے ریلیف نہیں مل رہا۔
انہوںنے کہاکہ شہید زولفقار علی بھٹو کو قتل کیا گیا انکو پھانسی کی سزا سنائی گئی،آج بھی لوگ اپنے جائز فیصلوں کے لئے سالوں سال انتظار کرتے ہیں،عدالت سیاسی فیصلے سننے میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت 10 سے 15 فیصد عام عوام کے کیسسز سنتے ہیں اور 80 فیصد سیاسی کیسسز سنتے ہیں،بلاول صاحب نے کہا کہ صوبوں میں بھی آئینی عدالت بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین