بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتا ہوں: اعظم سواتی

پشاور: تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتا ہوں۔اعظم سواتی کی افغانستان جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مجھے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔پشاور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے وزارتِ خارجہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ غیر منتخب حکومت نے عدلیہ پر چڑھائی کی۔انہوں نے کہا کہ فرسودہ اور انصاف کے منافی ترامیم پر ان کو شکست ہو گی، پشاور میں 3 اکتوبر کو وکلا کنونشن ہو گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین