وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

نیویارک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
،اقوام متحدہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کرے، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی مہم قابل مذمت ہے خ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیل کا احتساب کیا جائے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کریں۔وزیراعظم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی مہم کی شدید مذمت کی اور فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا کہ اسرائیل کا احتساب کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین