سوات، غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دھماکا، تحقیقاتی کمیٹی قائم

سوات: سوات میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر بم دھماکے کی تحقیقات کے لیے خیبر پختون خواحکومت نے 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل ہیں، یہ کمیٹی مختلف پہلوں سے بم دھماکے کی تحقیقات کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر کے خیبر پختون خوا حکومت کو ارسال کرے گی۔پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ میں 22ستمبر کو غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دھماکا ہوا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3زخمی ہوئے تھے۔
غیر ملکی سفیروں میں روس، پرتگال، ایتھوپیا، انڈونیشیا کے سفیر شامل تھے جو چیمبر آف کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جا رہے تھے ۔بعد ازاں واقعے پر ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا تھا کہ سفارت کاروں کا گروپ بخیریت اسلام آباد واپس پہنچ گیا ہے۔
علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے قافلے میں شامل 12 غیرملکی سفرا کو خط لکھ کر ان کے محفوظ رہنے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیرملکی سفیروں کو جلد گورنر ہاس مدعو کیا جائے گا، غیرملکی سفیروں کو صوبے کا پرامن چہرہ دکھائیں گے، مالم جبہ واقعے کے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین