صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواب زادہ نصر اللہ کو بعد از مرگ نشان امتیاز دینے کی سفارشات کی ہیں۔صدر نے نواب زادہ نصر اللہ کی جمہوریت،انصاف،انسانی اقدار کےلئے مسلسل جدوجہد اور تا دم مرگ اس پر ڈٹے رہنے پر بعد از مرگ نشان امتیاز دینے کی تجاویز دیں ہیں۔صدر نے کابینہ ڈویثرن سے کہا ہے کہ ایسی سفارشات تیار کی جائیں۔نواب زادہ نصر اللہ ایک جانے مانے ،معروف سیاستدان تھے ۔انہوں نے ساری زندگی جمہوریت کےلئے قربانیاں دیں۔آئندہ نسلوں کو جمہوریت،انسانی اقدار ،انصاف کے بارے میں روشناس کروانا ہے تو انہیں نواب زادہ نصر اللہ سے متعارف کرانا ہو گا