پاکستانی نوجوانوں میں دل کی بیماریاں اور ہارٹ اٹیک کی شرح میں خوفناک اضافہ کے اعداد و شمار نوٹ کئے گئے ہیں۔شفا ہسپتال کے کارڈیالوجی ڈاکٹر اسد اکبر کے مطابق پہلے دور میں بری عمر کے افراد میں دل کی بیماریاں اور ہارٹ اٹیک ہوتے تھے لیکن اس دہائی میں اچانک 30سے 40سال کی عمر کے افراد میں بہت زیادہ ہارٹ اٹیک دیکھنے میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ نوجوانوں کا طرز زندگی اور فاسٹ فوڈ و جنک فوڈ کا استعمال اور پلاسٹک پیکنگ میں بند اشیا کھانا ہے۔اس کے علاوہ ورزش نہ کرنا،بے وقت خوراک،سگریٹ اور ذہنی تنائو میں اضافہ بھی ہارٹ اٹیک بڑھنے کی شرح کی وجہ ہے۔