یمنی علاقے راس عیسی کے ساتھ ساتھ حدیدیہ و یمن دیگر علاقوں کو نشانہ بنانے کی ادرائیلی ائیر فورس نے تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج کے ایکس اکائونٹ کے مطابق ان علاقوں میں حوثی باغیوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی کے فضائی حملوں میں بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس اور بندرگاہیں بھی نچانہ بنائی گئی ہیں۔یہ بندرگاہیں حوثی رہنما تیل کی درآمد کےلئے استعمال کرتے ہیں۔چند روز قبل حوثیوں کی جانب سے نیتن یاہو کے طیارے کو تباہ کرنے کےلئے راکٹ چھوڑا گیا تھا مگر وہ راکٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی بجائے اسرائیل کے دفاعی نظام کی طرف سے تباہ کر دیا گیا تھا۔