ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان میں28اکتوبر تک قیام پذیر رہیں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچے تو رانا مشہود،ڈاکٹر عطا الرحمان،سیکرٹری مذہبی امور علی مزار ی و دیگر رہنمائوں نے ان کا ائیرپورٹ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطابات پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ہوں گے جن میں لاہور،کراچی،اسلام آباد شامل ہیں جبکہ وہ امامت اور جمعہ کے خطابات میں بھی خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سخت سیکیورٹی دی گئی ہے۔پاکستان میں اپنے سٹے کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک معروف شخصیات،حکومتی عہدیداران وغیرہ سے بھی ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین