کسی کو جلسے میں شرکت سے روکنے کا کسی کو حق نہیں: شاہد خاقان

راولپنڈی: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی کو جلسے میں شرکت سے روکے۔
شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج اور جلسے سے روکنے کی سوچ نجانے کہاں سے آئی،ہم جس ن لیگ میں تھے اس میں تو ایسی کوئی سوچ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جا کر دیکھیں خیبر پختونخوا میں لوگ کیا سوچ رہے ہیں۔ آج بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے یہ معمولی باتیں نہیں ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وقت ملک کو جوڑنے اور معیشت کو درست کرنے کا ہے۔
حکمران ان معاملات کو درست کریں ورنہ کل پیشمانی سے کام نہیں ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا سیاست برائے اقتدار ہمیشہ ناکام رہی ہے حق اور آئین کی بات کرنا پڑے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین