میانوالی میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات

دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد
میانوالی: پنجاب کے شہر میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی اور رینجرز کو تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
دفعہ 144 پر پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک ہو گا۔میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق میانوالی میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل میانوالی، ملتان اور فیصل ا?باد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین