سموگ:عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث دفاتر کے 50 فیصد عملے کو گھروں سے کام کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر میں صرف 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے، جبکہ باقی عملہ گھر سے کام کرے گا۔ اس کے علاوہ، مختلف سرکاری محکموں کی میٹنگز بھی آن لائن منعقد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سے خارج ہونے والے مضر مادے اسموگ میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، جس کے پیش نظر سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں اسموگ کی شدت خلاء سے بھی دیکھی جا سکتی ہے، اور خیبر پختونخوا کے بعض حصے بھی اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

Is this conversation helpful so far?

متعلقہ خبریں

مقبول ترین