ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان مقرر کر دیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے ارکان کی نامزدگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کیرولین لیویٹ اس عہدے پر فائز ہونے والی سب سے کم عمر ترجمان ہوں گی۔ وہ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے روزمرہ معاملات سے متعلق میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

مزید برآں، امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو محکمہ انصاف کے غیر جانبدارانہ کردار پر سوالات اٹھ سکتے ہیں، اور یہ ادارہ سیاسی تنازعات کی زد میں آ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین