24 نومبر کو عمران خان کی کال پر تمام پاکستانی نکلیں: علیمہ خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو صرف پارٹی کو نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کو باہر نکلنے کی دعوت دی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا آٹھ فروری کو آپ نے ووٹ ڈالا لیکن انہوں نے آپ کو باہر نکال دیا اور چوروں کو پارلیمنٹ میں بٹھا دیا گیا، آپ اب غلام بن چکے ہیں لہٰذا 24 نومبر کو اپنے اور اپنے بچوں کے لیے باہر نکلیں۔
عمران خان کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمہوریت کے تین ستون ہیں۔ ایک میڈیا، دوسرا جوڈیشری اور تیسرا عوام ہے، تینوں ستون کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے اور وی پی این پر پابندی لگا دی گئی ہے، قاضی فائز عیسیٰ کیا کارنامے انجام دے کر گیا ہے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بھی خصوصی پیغام بیجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سب سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کو احساس ہونا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے لیے نکلیں، ہم پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کے خلاف نکلنا ہے اور باہر نکل کر بتائیں یہ نظام قبول نہیں ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی پردہ اسکرین سے غائب ہیں؟ علیمہ بی بی نے کہا کہ اس کا مجھے نہیں معلوم۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین