بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات کا مطالبہ ڈیل کی درخواست :شیری رحمن

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی اداروں سے مذاکرات کا مطالبہ کر رہے ہیں،یہ مذاکرات کی نہیں ڈیل کی درخواست ہے۔
ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ اب تو عالمی اخبارات بھی لکھ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اداروں سے ڈیل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پْرامن ہے تو اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت کیوں نہیں لی گئی؟۔
شیری رحمن نے کہاکہ الٹا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، یہ کسی بھی حوالے سے پْرامن سیاسی احتجاج اور اجتماع کا ارادہ نہیں رکھتے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک بار پھر اسلام آباد پر یلغار کی تیاری میں مصروف ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوںنے کہاکہ صوبے میں امن و ترقی کے بجائے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کوششیں انتشار پھیلانے پر مبنی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین