بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ، حقوق کا تحفظ اولین ترجیح :یوسف رضاگیلانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
عالمی یوم اطفال کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یوم اطفال ہمیں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے،بچوں کو معیاری تعلیم، صحت اور بہترین تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ہر بچے کو محفوظ اور روشن مستقبل دینے کیلئے پرعزم ہیں، بچوں پر تشدد اور جبری مشقت کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کے حقوق کی پاسداری کیلئے سماجی و سرکاری سطح پر تعاون ضروری ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ہر بچے کو بہتر زندگی اور مواقع فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے، بچوں کو محبت، احترام اور مواقع فراہم کر کے معاشرے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، بچوں کا تحفظ، ان کی تعلیم اور صحت یقینی بنانا ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین