پہلے 2دن میں ریکارڈ تعداد میں حج درخواستیں جمع

اسلام آباد: گزشتہ برس کی نسبت اس سال پہلے 2 دن میں حج درخواستیں جمع کرانے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد سے موصول دستاویز کے مطابق پہلے 2دن میں مجموعی طور پر 4774درخواستیں موصول ہوئیں۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ برس پہلے 2 دن میں 1300جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ رواں برس ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734درخواستیں جمع ہوئیں۔ دستاویز کے مطابق بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔
سرکاری اسکیم کے تحت درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کیے جا رہے ہیں۔ دستاویز کے مطابق قرعہ اندازی میں نام آنے پر 4 لاکھ، باقی رقم 10 فروری تک جمع کرانا ہوگی، سرکاری سکیم کیلئے حج درخواستیں 3دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
کوٹے سے زیادہ درخواستیں آنے پر ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی۔ دستاویز کے مطابق سرکاری کوٹے کی اسپانسرز شپ اسیکم پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے، اسپانسرز شپ اسکیم کے لیے تمام رقم یکمشت ڈالروں میں جمع کرانا لازم ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین