بھارتی سی ایم پنجاب سموگ کا مسئلہ سنجیدہ لیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اسموگ بارڈر کے دونوں طرف مسئلہ ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے اسموگ سے متعلق ہماری مذاکرات کی بات کو مذاق میں اڑا دیا۔
لاہور میں سکھ یاتریوں کی تقریب میں خطاب میں کہا کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے مریم نواز کی جانب سے اسموگ ڈپلومیسی شروع کرنے کے جواب میں کہا تھا کہ لاہور والے کہتے ہیں ہمارا دھواں لاہور جا رہا ہے، دلی والے کہتے ہیں ہمارا دھواں دلی جا رہا ہے۔
بھگونت مان کا کہنا تھا کہ کیا ہمارا دھواں ہر طرف گھومے ہی جا رہا ہے، جو آتا ہے ہم پر ہی الزام لگا دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین